خیبر پختونخوا: مقامی افراد کی کارروائی، خودکش حملہ آور ہلاک

0
29
خیبر پختونخوا: مقامی افراد کی کارروائی، خودکش حملہ آور ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ میں جمعہ کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مقامی افراد نے مسجد میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک مشتبہ شخص نماز جمعہ کے دوران مسجد کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم اہلِ علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے مسجد کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔

بعد ازاں اس کے موٹر سائیکل سے منسلک دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے باعث ایک 5 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ مقامی سطح پر صورتحال کشیدہ ہے اور شہریوں میں واقعے کے خلاف غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

Leave a reply