وزیراعظم شہباز شریف کی “اپنا گھر اسکیم” میں سہولیات مزید بڑھانے کی ہدایت

0
31
وزیراعظم شہباز شریف کی “اپنا گھر اسکیم” میں سہولیات مزید بڑھانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر اسکیم” کے تحت شہریوں کے لیے سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اسکیم سے متعلق ایک جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں پروگرام کی موجودہ پیش رفت اور اب تک کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بڑی تعداد میں شہریوں کا اس اسکیم میں حصہ لینا حوصلہ افزا ہے، اور اگر یہی رفتار برقرار رہی تو زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنا گھر بنانے کے خواب کی تکمیل ممکن ہوگی۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اسکیم کے تحت درخواستوں کی جانچ اور منظوری کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے جبکہ بینکوں کو بھی درخواستوں کی جلد پراسیسنگ یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے پاکستان ریلوے میں اصلاحات کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ کی منظوری بھی دی اور کہا کہ ریلوے کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

Leave a reply