سپریم کورٹ کا فیصلہ، ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار

0
4
سپریم کورٹ کا فیصلہ، ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔

کیس کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔

سماعت کے دوران ظاہر جعفر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نور مقدم کے ساتھ سنگین زیادتی ہوئی اور اس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے وقت ملزم کی ذہنی حالت کو مدنظر رکھا جائے۔

وکیل کے مطابق وقوعے کے وقت اور عدالتی کارروائی کے دوران ان کے مؤکل کی ذہنی حالت درست نہیں تھی، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ملزم نے قتل کا ارتکاب نہیں کیا۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابقہ فیصلہ برقرار رکھا اور ظاہر جعفر کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

Leave a reply