محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹرڈ ہوگئے

0
13
محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹرڈ ہوگئے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے لیگ میں شرکت کے لیے نام درج کروایا ہے۔ برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد وہ برطانیہ کی شہریت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، جبکہ ڈرافٹ کل منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی شہریت رکھنے کے باعث محمد عامر کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave a reply