خدیجہ شاہ کا نیا امتحان شروع 

0
77

 

ہاٹ لائن نیوز: خدیجہ شاہ کو تیس دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔

خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے ارڈر جاری کیے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق خدیجہ شاہ نو مئی کو پرتشدد کاروائیوں میں شریک رہیں ، خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے ، خدیجہ شاہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہیں ، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خدیجہ شاہ کو تیس دن کے لیے نظر بند کیا جاتا ہے۔

خدیجہ شاہ کی لیگل ٹیم نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

Leave a reply