میٹرک کے نتائج 10 جولائی تک جاری کرنے کا اعلان

0
10
میٹرک کے نتائج 10 جولائی تک جاری کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اجراء کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر جامعات و تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو کی زیر صدارت تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں ہونے والے سالانہ امتحانات اور ان کے نتائج پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تمام تعلیمی بورڈز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں امتحانی عمل اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے نتائج 10 جولائی تک جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج 31 جولائی تک جاری کریں گے۔ حکام کے مطابق نتائج مقررہ وقت پر جاری کرنے کا مقصد طلبہ کو داخلوں کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسماعیل راہو نے اس موقع پر کہا کہ حکومت تعلیمی بورڈز میں شفافیت اور میرٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ امتحانی نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج 31 اگست تک جاری کیے جائیں گے۔

Leave a reply