بلوچستان میں پرائمری اسکولوں کے لیے یونیفارم کی شرط ختم، تعلیمی اصلاحات کا فیصلہ

0
4
بلوچستان میں پرائمری اسکولوں کے لیے یونیفارم کی شرط ختم، تعلیمی اصلاحات کا فیصلہ

بلوچستان میں تعلیمی شعبے میں بہتری اور شرحِ خواندگی میں اضافے کے لیے اہم اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پرائمری سطح پر سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے یونیفارم کی لازمی شرط ختم کر دی جائے گی۔
حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد اسکولوں میں بچوں کی داخلہ شرح میں اضافہ اور تعلیم تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
اجلاس میں مزید طے پایا کہ شرحِ خواندگی بڑھانے کے لیے 900 اسکولوں میں ڈبل شفٹ نظام شروع کیا جائے گا، جس کے تحت ایک ہی اسکول میں دن کے مختلف اوقات میں تدریس کا عمل جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے تمام فعال سرکاری اسکولوں میں تدریسی معیار بہتر بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

Leave a reply