عیدالاضحیٰ: ملک بھر میں 26 سے 28 مئی تک چھٹیاں ہوں گی

0
32
عیدالاضحیٰ: ملک بھر میں 26 سے 28 مئی تک چھٹیاں ہوں گی

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر تین روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عید کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
تعطیلات کے دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ زیادہ تر تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی ہوگی۔ ملک بھر میں عید کی تیاریاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔

Leave a reply