ممبئی: سلمان خان کا ہسپتال کے باہر میڈیا کے رویے پر اظہارِ برہمی

0
34
ممبئی: سلمان خان کا ہسپتال کے باہر میڈیا کے رویے پر اظہارِ برہمی

سلمان خان ممبئی کے ایک ہسپتال کے باہر میڈیا کی جانب سے مسلسل فوٹوگرافی اور بلند آواز میں نام پکارے جانے پر ناراض ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اداکار جب ہسپتال سے باہر نکلے تو وہاں موجود فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا کیا اور تصاویر لینے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ کے اشاروں سے صورتحال پر ناپسندیدگی ظاہر کی۔
بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس میں سلمان خان نے میڈیا کے بعض رویوں پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ماضی میں صحافیوں کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں، لیکن مشکل یا نجی لمحات میں حد سے زیادہ مداخلت مناسب نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسپتال جیسے مقامات پر احترام اور پرائیویسی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹس میں یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ان کی مشکل صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے تو یہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد کسی عام میڈیا برادری کی توہین نہیں بلکہ مخصوص رویوں پر اعتراض ہے۔
اس سے پہلے بھی سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تنہائی کے احساس کا ذکر کیا تھا، بعد میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تنہا نہیں ہیں بلکہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ خوش ہیں، اور کبھی کبھار صرف ذاتی وقت گزارنے کی خواہش ہوتی ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جبکہ صارفین کی بڑی تعداد نے مشہور شخصیات کی نجی زندگی کے احترام پر زور دیا ہے۔

Leave a reply