طارق ملک دنیا کے ٹاپ 25 ڈیجیٹل شناخت ماہرین میں شامل

0
21
طارق ملک دنیا کے ٹاپ 25 ڈیجیٹل شناخت ماہرین میں شامل

پاکستانی نژاد ماہرِ ڈیجیٹل شناخت طارق ملک کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہیں ڈیجیٹل شناخت اور پبلک انفرااسٹرکچر کے شعبے میں دنیا کے 25 نمایاں ترین ماہرین میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یہ اعلان ایک عالمی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی جانب سے کیا گیا، جس نے ایسے افراد کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے ڈیجیٹل شناخت، سیکیورٹی اور ڈیجیٹل اعتماد کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان منتخب ماہرین کے نام اور تصاویر 4 مئی کو نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کی بڑی اسکرین پر بھی دکھائے جائیں گے۔
طارق ملک اس وقت عالمی مالیاتی ادارے میں بطور ٹیکنیکل ایڈوائزر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ اقوام متحدہ کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اور پاکستان میں ڈیجیٹل شناختی نظام کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔ انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل نظام کے بانیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔
وہ معروف دانشور پروفیسر فتح ملک کے صاحبزادے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نجی دورۂ امریکا کے دوران بے نظیر بھٹو نے ان سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان آکر خدمات انجام دینے کی ترغیب دی۔ بعد ازاں انہوں نے نادرا میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں اور ادارے کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
طارق ملک نے پاکستان میں ڈیجیٹل شناخت اور سیکیورٹی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے اثرات اب عالمی سطح پر بھی تسلیم کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply