بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے ہاں ننھی پری کی آمد

0
0
بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے ہاں ننھی پری کی آمد

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی اور ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ کامیڈین نے اس خوشی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “گھر میں برکت آئی ہے، الحمدللہ”، اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
یاد رہے کہ منور فاروقی نے 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی جیسمین سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا میکائل ہے۔ جبکہ مہزبین کوٹ والا کی بھی پہلی شادی سے ایک بیٹی سمیرا ہے۔

Leave a reply