سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، مقامی و عالمی مارکیٹ متاثر

0
28
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، مقامی و عالمی مارکیٹ متاثر

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 4716 ڈالر تک پہنچ گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر غیر یقینی معاشی صورتحال، کرنسی مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں کے اثرات براہ راست مقامی صرافہ بازاروں پر پڑتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتیں مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہیں۔

Leave a reply