پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، ایشیائی مارکیٹس میں تیزی

0
18
پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، ایشیائی مارکیٹس میں تیزی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی اسٹاک مارکیٹس میں مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس تقریباً 0.7 فیصد نیچے آیا اور 1199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 169,472 کی سطح پر دیکھا گیا۔
اس کے برعکس ایشیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان غالب رہا۔ جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جنوبی کوریا کے کاسپی انڈیکس میں 2.3 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ تھائی لینڈ کی مارکیٹ بھی تقریباً 1 فیصد اضافے کے ساتھ اوپر رہی۔
چین کی شنگھائی مارکیٹ میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی ہلکی مثبت پیش رفت سامنے آئی۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹس میں بہتری کے باوجود پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ اندرونی معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی کے باعث دباؤ کا شکار ہے۔

Leave a reply