
بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے متعلق پارٹی تبدیلی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا اور شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، عام آدمی پارٹی سے علیحدگی اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے فوراً بعد صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان فالو کرنا شروع کردیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق، صرف ایک دن میں ہی ان کے فالوورز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، اعلان سے قبل ان کے فالوورز تقریباً 14.2 ملین تھے، جو کم ہو کر 12.5 ملین کے قریب رہ گئے، یعنی لاکھوں صارفین نے انہیں ان فالو کیا۔
دوسری جانب، پارٹی کے رہنما سنجیو جھا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر کارکنان اور حامیوں میں ناراضی پائی جاتی ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا پر بھی اس کا اثر نظر آرہا ہے۔
سیاسی حلقوں میں اس پیش رفت پر بحث جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور تبصرے سامنے آرہے ہیں۔









