اسلام آباد میں امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن منتقل

0
8
اسلام آباد میں امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن منتقل

اسلام آباد اور راولپنڈی کی بعض جامعات نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تدریسی و امتحانی نظام میں عارضی تبدیلیاں کر دی ہیں۔
راولپنڈی کی ایک سرکاری یونیورسٹی کے مین کیمپس کو 26 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس دوران تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن جاری رہیں گی۔ ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کمرے خالی کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور دیگر عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 20 سے 24 اپریل تک کلاسز آن لائن منتقل کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 20 اور 21 اپریل کو ہونے والے مڈٹرم امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ادھر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ شہر میں دکانیں یا بس اڈے بند کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی فیصلہ کیا گیا تو اس سے پیشگی آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a reply