نہ گھوڑا، نہ لگژری گاڑی! دلہا بلڈوزر پر بارات لے کر پہنچ گیا

0
10
نہ گھوڑا، نہ لگژری گاڑی! دلہا بلڈوزر پر بارات لے کر پہنچ گیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک انوکھی بارات نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جہاں ایک نوجوان دلہا روایتی سواری کے بجائے جے سی بی بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بہرائچ میں پیش آیا، جہاں عبدالکلام نامی نوجوان نے اپنی شادی کے موقع پر لگژری گاڑی یا گھوڑے کے بجائے بلڈوزر کو بارات کی سواری بنانے کا فیصلہ کیا۔

دلہا روایتی عروسی لباس اور سہرا پہنے بلڈوزر پر سوار ہو کر بارات کے ساتھ روانہ ہوا تو راستے میں یہ غیر معمولی منظر دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق ابتدا میں بارات کے لیے لگژری گاڑی کا انتظام کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم دلہے نے اپنی پسند تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔ اہل خانہ اور دیگر افراد نے اسے روایتی سواری اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن وہ اپنے فیصلے پر قائم رہا۔

دلہے کی بلڈوزر پر بارات لے جانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرنے لگیں، جس کے بعد یہ منفرد شادی کا واقعہ صارفین کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔

Leave a reply