
پشاور: مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ جلسے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی شرکت نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی جلسے کے حوالے سے پیشگی اعتماد میں نہ لیے جانے پر قیادت سے ناراض ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ صوبائی قیادت کی جانب سے طے کی گئی تھی جبکہ پارٹی کے بانی عمران خان نے جلسوں اور احتجاجی حکمت عملی کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی رہنما عاطف خان نے محمود اچکزئی سے رابطہ کیا تھا، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی حتمی رضامندی ظاہر نہیں کی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر مینا خان نے کہا ہے کہ تمام فیصلے محمود اچکزئی کی مشاورت سے کیے جائیں گے اور مردان جلسہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے۔








