برن یونٹس کے قیام کی راہ ہموار، محکمہ خزانہ پنجاب نے فنڈز جاری کر دیے

0
79
برن یونٹس کے قیام کی راہ ہموار، محکمہ خزانہ پنجاب نے فنڈز جاری کر دیے

محکمہ خزانہ پنجاب نے جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے بہاولپور وکٹوریا اسپتال اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں برن یونٹس کے منصوبوں کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
یہ رقم برن یونٹس میں جدید طبی آلات اور ضروری مشینری کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی، جس سے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج میسر آ سکے گا۔
برن یونٹس کے قیام سے بہاولپور، رحیم یار خان اور گرد و نواح کے اضلاع کے مریضوں کو بہتر ایمرجنسی علاج اور خصوصی نگہداشت کی سہولیات حاصل ہوں گی، جس سے سنگین نوعیت کے جلنے کے کیسز میں علاج کے معیار میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

Leave a reply