
لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں گندم کی قیمت میں بڑی بڑھوتری دیکھنے کو ملی ہے۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران فی من گندم کی قیمت 3,700 روپے سے بڑھ کر 4,400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی میں گندم کا فی من ریٹ 4,800 روپے تک جا پہنچا ہے۔
لاہور میں فی من گندم کی قیمت 4,450 روپے ہو گئی ہے، اور شہر کے کئی علاقوں میں سرکاری 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے دستیاب نہیں ہیں۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1,500 روپے سے بڑھ کر 1,750 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔
گوجرانوالہ اور گجرات میں فی من گندم کی قیمت 4,500 روپے، ملتان میں 4,450 روپے، جبکہ بہاولپور اور ڈی جی خان میں 4,400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد میں فی من گندم کی قیمت 4,400 روپے تک جا پہنچی ہے۔ مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔









