وزیراعظم نے ریلوے کے لیے عملی اقدامات کا روڈ میپ طلب کر لیا

0
102
وزیراعظم نے ریلوے کے لیے عملی اقدامات کا روڈ میپ طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ماہرین سے عملی اقدامات کا روڈ میپ طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کے امکانات بھی دیکھے جائیں۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ ایک معیاری ریلوے نظام نہ صرف اقتصادی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے بلکہ ملکی آمدنی میں اضافہ بھی کر سکتا ہے۔
شہباز شریف نے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی طویل مدت سے عدم دستیابی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں ریلوے کے منصوبوں کے لیے مناسب بجٹ فراہم کیا جائے گا۔

Leave a reply