
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے نامزد شریک ملزم پیش ہوئے، تاہم علی امین گنڈا پور خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری اور پیشی کا حکم دیا اور فرد جرم کی کارروائی ان کی غیر حاضری کے باعث مؤخر کر دی گئی۔ سماعت کو 20 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس مقدمے کے تحت علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں کیس درج ہے۔









