ابوظبی نے خودکار ٹیکنالوجی میں دو اہم سنگ میل عبور کر لیے

0
124
ابوظبی نے خودکار ٹیکنالوجی میں دو اہم سنگ میل عبور کر لیے

ابوظبی میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید ہیلی ایئرکرافٹ کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ ہائبرڈ طیارہ برق و ایندھن دونوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 250 کلوگرام وزن کو تقریباً 700 کلومیٹر تک لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق اسے مستقبل میں مختلف قسم کی ڈیلیوری سروسز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسی دوران شہر نے خودکار ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ابوظبی مشرقِ وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی باقاعدہ تجارتی سروس شروع کردی گئی ہے۔ اس منصوبے میں چین کی دو کمپنیاں خودکار گاڑیاں فراہم کر رہی ہیں، جو مختلف مناطق میں آزمائشی مراحل کے بعد عام شہریوں کے لیے دستیاب کر دی گئی ہیں۔

یہ جدید اقدامات ابوظبی کے اس ہدف کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت شہر کو اسمارٹ ٹیکنالوجی اور مستقبل کی ٹرانسپورٹ کا علاقائی مرکز بنایا جا رہا ہے۔

Leave a reply