افغانستان واپسی کا عمل تیز، ایک دن میں 11 ہزار سے زائد مہاجرین روانہ

0
113
افغانستان واپسی کا عمل تیز، ایک دن میں 11 ہزار سے زائد مہاجرین روانہ

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مزید تیز ہوگیا ہے۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان شہری پاکستان سے افغانستان واپس لوٹے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین اپنی سرزمین پر واپس جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اور اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

مہاجرین کی واپسی کا عمل مختلف سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے مسلسل جاری ہے۔

Leave a reply