سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا مزید 600 روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے پر آگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 515 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہوگئی۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 398 ڈالر کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی نمایاں کمی ہوئی تھی۔









