ہارٹ اٹیک کے بعد صبا قمر کی انجیوگرافی

0
118
ہارٹ اٹیک کے بعد صبا قمر کی انجیوگرافی

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے انہیں معمولی ہارٹ اٹیک ہوا، جس کے اگلے دن ہی ان کی انجیوگرافی کی گئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اب اللہ کا شکر ہے کہ وہ صحت یاب ہیں۔

صبا قمر نے کہا کہ ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ ہم ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتے ہیں، لیکن ذہنی دباؤ اور تناؤ بھی ہارٹ اٹیک، انزائٹی یا ڈپریشن جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو ذہنی صحت کو سنجیدگی سے لینے کی تلقین کی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہمیشہ کولیسٹرول کی وجہ سے نہیں ہوتا، بلکہ جسمانی اور ذہنی دباؤ بھی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں صبا قمر دوران شوٹنگ اچانک بیمار ہو گئی تھیں اور اسپتال میں داخل کرائی گئی تھیں، بعد ازاں ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Leave a reply