گوادر کے متاثرین کے لیے سعودی عرب کی جانب سے 875 ٹن امداد

0
46

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب نے گوادر میں ہونے والی تباہ کن بارشوں کے متاثرین کے لیے 875 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے سعودی ریلیف کے تعاون سے بارش متاثرین کیلیے امدادگوادرروانہ کردی ہے۔

یہ سامان اسلام آباد سے گوادر کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھیجا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے 875 ٹن امدادی سامان کنٹینرز کے ذریعے گوادر بھیجا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ امدادی سامان میں 9000 شیلٹر کیمپ اور 9000 راشن بیگز شامل ہیں۔ یہ سعودی عرب کی طرف سے گوادر اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے تحفہ ہے۔

Leave a reply