نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایپنک انتخابات، نتائج کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)آل پاکستان نیوزپیپرز اینڈالیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن (ایپنک ) کے انتخابات مکمل ہوگئے چیف الیکشن کمیشن سینیٹر محمد طلحہ محمود نے نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں نتائج کا اعلان کیا صدیق انظر
دو سال 2027-2025 کیلئے بلا مقابلہ چئیرمن منتخب ہوگئے جبکہ ذوالفقار راحت سینئر وائس چیئرمین، ایم بی عباسی اور عاصم لطیف وائس چیئرمین، جویریہ صدیق وائس چیئرمین (خواتین) اور صمد مینگل سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اسی طرح مہوش ممتاز بیگ جوائنٹ سیکرٹری، سید سفیر حسین بخاری اسٹنٹ سیکرٹری جنرل، نازیہ ریاض اسٹنٹ سیکرٹری جنرل (خواتین)، عبد الودود بیگ ڈپٹی سیکرٹری، کلیم شمیم فنانس سیکرٹری, ملک منیر احمد ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، نادر خواجہ ڈپٹی فنانس سیکرٹری اور مجتبیٰ رضوان سید کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیاگیا جبکہ عبدالمالک کو نیشنل کوآرڈینیٹر اور سردار ہشام خان کو گڈ ول ایمبیسڈر منتخب کیا گیا
نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کیلئے رانا رضوان ارشد، عابد چوہدری، شیراز خان، سید فرزند علی ۔ملک سلیمان ۔اظہر سلطان، راجہ جاوید خان، عمران اشرف،راشد ملک ۔ سعدیہ عرفان، سلیم شعائی، باقر بھٹی، وقار علی ملاں، عادل چوہدری، عبدالحمید، حیدر اچکزئی، توقیر ریاض، چوہدری محمد یوسف، فرحان حمید، عفت رؤف، ریاض شاہد، اویس حمزہ، سید گلزار حسین شاہ ۔ عمران اکبر ۔سیف الرحمن اوراطہر ندیم کو بلا مقابلہ منتخب کیاگیا صوبہ پنجاب کے لئے چیئرمین عابد صدیق چوہدری گلگت بلتستان کے لئے مہوش ممتاز بیگ ۔صوبہ بلوچستان کے لئے حیدر اچکزئی اور صوبہ سندھ کے لئے سید عرفان حیدر۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے لئے عبدالودود بیگ چیئرمین ہونگے الیکشن کمیشن سینیٹر محمد طلحہ محمود۔رانا رضوان ارشد۔راجہ جاوید خان اور چوہدری الیاس پر مشتمل تھا









