ورلڈ کپ؛ پاکستان کو بڑا دھچکا

0
114

ہاٹ لائن نیوز: پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو وائرل بخار کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق اس وقت بخار اور فلو کی علامات میں مبتلا ہیں، انہوں نے بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔

قومی ٹیم نے 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تاہم اوپنر نے اس موقع پر بھی پاکستانی ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔

عبداللہ کے علاوہ محمد رضوان، سلمان علی آغا، زمان خان ، شاہین آفریدی، محمد حارث نے بھی ٹریننگ نہیں کی۔

اس سے قبل فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار کی علامات کا سامنا تھا تاہم اب وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے ٹریننگ کے حوالے سے اپنا پلان تبدیل کیا تھا، پہلے ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پھر فٹنس مسائل کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں، پھر بورڈ نے کہا کہ کھلاڑی وائرل بخار میں مبتلا ہیں۔

Leave a reply