پولیو ویکسین سے انکار پر سمز اور شناختی کارڈ بند کرنے کی تجویز

0
119
پولیو ویکسین سے انکار پر سمز اور شناختی کارڈ بند کرنے کی تجویز

سندھ حکومت نے بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خلاف ممکنہ سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے والدین جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہیں، ان کے خلاف موبائل فون سمز بند کرنے، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے جیسے اقدامات زیر غور ہیں تاکہ وہ مواصلاتی و سفری سہولیات سے وقتی طور پر محروم رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر “پولیو ویکسین انکار سیل” کے قیام کی بھی ہدایت جاری کی، جو ایسے کیسز کی نگرانی اور رپورٹنگ کا کام کرے گا۔

حکام کے مطابق، یہ اقدامات پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کو کامیاب بنانے اور بچوں کے مستقبل کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے تجویز کیے جا رہے ہیں۔

Leave a reply