سیلاب زدہ گاؤں میں انوکھی شادی، دلہا کشتی پر دلہن لینے پہنچا

0
76
سیلاب زدہ گاؤں میں انوکھی شادی، دلہا کشتی پر دلہن لینے پہنچا

کمالیہ کے نواحی علاقے میں سیلاب کے باعث سڑکیں زیرِ آب آئیں تو ایک نوجوان نے اپنی شادی کو رکنے نہ دیا۔ گاڑیوں کے بجائے کشتیوں کا استعمال ہوا، باراتی نہ پہنچ سکے تو ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی، اور یوں ایک انوکھی بارات دلہن کو لینے پہنچ گئی۔

شادی کی یہ انوکھی تقریب کلیرا اڈا سے خان دا چک تک کشتی کے ذریعے مکمل ہوئی۔ دلہا اور دلہن کو کشتی پر بٹھا کر رخصتی کا مرحلہ طے کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بارات کے فرائض بھی سرانجام دیے اور دلہا دلہن کو بحفاظت منزل تک پہنچایا۔

شادی کی یہ تقریب مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جو اس مشکل وقت میں بھی خوشی کے لمحات تلاش کرنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

Leave a reply