تھانے پر حملہ : 4 خواجہ سرا گرفتار

0
31

ہاٹ لائن نیوز : گجرات میں تھانہ صدر کھاریاں پر حملے کے الزام میں 4 خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

خواجہ سراؤں نے الزام لگایا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تلاشی کے نام پر تھانے میں بند کردیا۔

خواجہ سراؤں پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

اسکے باوجود خواجہ سراؤں نے کل اس واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانےپر پتھراؤ کیا، تھانے پردھاوا بولا اور فرنیچرتوڑپھوڑ دیا اور سڑک پر دھرنا بھی دیا۔

پولیس ترجمان کیمطابق تھانہ صدر کھاریاں پرخواجہ سراؤں کےحملے کےبعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ تھانے پر حملے کا مقدمہ درج ہونیکے بعد 4 خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تھانہ صدر کھاریاں میں 7 نامزد اور 20 نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او سید اسد مظفر نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے گی، کسی بھی واقعے کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔

Leave a reply