پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
195
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

ابتدائی تجارتی سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کیجانب سے پراعتماد خریداری کےنتیجے میں مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1106 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 153,771 کی سطح پر پہنچ گیا، جو اب تک کی ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ معاشی اشاروں اور حکومتی اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، جس کا اثر مارکیٹ میں نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔

Leave a reply