پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا ہوگیا

0
9
پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کیقیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت میں 2 روپےاور 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کیجانب سے 28 اکتوبر کیلیے نئی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 379 روپے 25 پیسے سے کم کرکے 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے حکومتی طریقہ کار کے تحت تیار کردہ سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Leave a reply