
ایرانی صدر کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم نے معزز مہمان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر کی ون آن ون ملاقات ہو گی، ایران اور پاکستان کی وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی، دونوں ممالک کے میں مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیراعظم ایرانی صدر اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔






