الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، چیف الیکشن کمشنر

0
58

ہاٹ لائن نیوز : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، وقت کی کمی کے باعث بیلٹ پیپرز کی مزید چھپائی کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کا میدان فراہم کیا ہے، شفاف انتخابات کے لیے آر ٹی ایس کے بجائے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال ہے۔

Leave a reply