انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا

0
150
انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا

انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان نے جیت لیا

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی محمد حسنین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 17 ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، فائنل میں محمد حسنین نے ریلی پاول کو مقابلے میں 0-4 سے ہرا دیا، اس جیت کے ساتھ ہی محمد حسنین نے دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔

بحرین میں منعقد اس چیمپئن شپ میں 14 ملکوں کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی، محمد حسنین کی شاندار جیت پر شائقین، حکومتی نمائندوں اور اسپورٹس حلقوں کی طرف سے مبارکباد دی جا رہی ہے، اس فتح کو مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

Leave a reply