راولاکوٹ میں کشیدگی، فائرنگ کے واقعے میں رینجرز اہلکار شہید، ایک زخمی

0
0
راولاکوٹ میں کشیدگی، فائرنگ کے واقعے میں رینجرز اہلکار شہید، ایک زخمی

راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ متیال میرہ بس ٹرمینل کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے کارروائی شروع کی تو اسے بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد ازاں پولیس کی معاونت کے لیے پہنچنے والی رینجرز نفری کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Leave a reply