امریکہ تھوڑا انتظار کرے، حملے کی سزا ضرور بھگتے گا

امریکہ تھوڑا انتظار کرے، حملے کی سزا ضرور بھگتے گا
ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی ہے، ایرانی ایٹمی نے ادارے نے تصدیق کر دی ہے کہ ”دشمن“ نے نظنر، اصفہان اور فردو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایران نے اسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے حملوں کا اب منہ توڑ جواب دے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکہ اب باقاعدہ جنگ میں داخل ہو گیا ہے اور اب نقصان کا ذمہ دار وہ خود ہو گا، امریکی سپریم لیڈر نے کہا کہ ’امریکہ تھوڑا سا انتظار کرے، وہ اس حملے کی سزا ضرور بھگتے گا، ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران اب مشرق وسطیٰ میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنائے گا، انہوں نے کہا کہ ’ہمارے لیے جنگ اب شروع ہو گئی ہے، ہم ہر محاذ پر دشمن کو جواب دیں گے۔









