پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری مکمل، نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

0
8
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری مکمل، نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جس کے تحت 180 ارب روپے کے معاہدے کے بعد ادارے کی ملکیت نئی انتظامیہ کو منتقل کر دی گئی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔
نجکاری کے عمل کی تکمیل کے ساتھ ہی نئی انتظامیہ نے فوری طور پر بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا ہے۔ نئے بورڈ میں جنرل انور علی حیدر، جہانگیر پراچہ، گوہر اعجاز، عارف حبیب، فضل شیخ، عقیل کریم ڈھیڈی اور فرزانہ فیروز شامل ہیں۔
بورڈ کے پہلے اجلاس میں جنرل انور علی حیدر کو متفقہ طور پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پی آئی اے کی نجکاری کی تکمیل کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی نجکاری ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے چیئرمین کے مطابق نئی انتظامیہ کا مقصد ایئرلائن کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور اسے عالمی معیار کی فضائی کمپنی بنانا ہے۔

Leave a reply