امیر ترین بادشاہ کی طبیعت خراب

امیر ترین بادشاہ کی طبیعت خراب
برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی ملائیشیا کے شہر کوالاالمپور میں ہونے والی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت خراب ہو گئی، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ سلطان برونائی کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کروایا گیا ہے، طبی عملہ ان کا معائنہ کر رہا ہے۔
برونائی کے سلطان حسن بلقیہ 1968 میں 29 ویں سلطان کے طور پر تخت نشین ہوئے، وہ اب تک سب سے زیادہ عرصے تک حکومت کرنے والی شاہی شخصیت ہیں، ان سے پہلے یہ اعزاز برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پاس تھا، انہیں دنیا کا سب سے امیر ترین بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ تیس ارب ڈالر ہے، وہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے محل میں رہائش پذیر ہیں جس میں 1788 کمرے ہیں۔









