
2 ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی
بلوچستان کی سمندری حدود میں مچھلی کے شکار پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ بلوچستان کی سمندری حدود میں 2 ماہ کے لئے ماہی گیر مچھلیوں کا شکار نہیں کر سکیں گے، پابندی مچھلیوں کے افزائش نسل کے پیش نظر لگائی گئی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی 1 جون سے 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گی، دوسری طرف محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر کا کہنا تھا کہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے گا۔









