
بھارتی اداکارہ اور سابق سیاست دان نفیسہ علی نے کینسر کے طویل علاج کے بعد ایک بار پھر صحت اور زندگی سے بھرپور جذبے کا اظہار کرتے ہوئے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹریکنگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ، جنہیں 2018 میں اسٹیج 3 پیریٹونیل اور رحم کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، نے سرجری اور متعدد کیموتھراپی سیشنز کے بعد صحت یابی کی راہ اختیار کی۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ پہاڑی علاقے میں ٹریکنگ کی اور اس تجربے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے اس سفر کو “نیا اور تازگی بخش تجربہ” قرار دیا اور کہا کہ طویل علاج اور مشکل مراحل کے بعد وہ خود کو پہلے سے زیادہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ٹریکنگ ان کے لیے ایک “سپر پکنک” کی طرح تھی جس میں خاندان کی بھرپور معاونت حاصل رہی، جبکہ ان کے داماد اور پوتے نے بھی مدد کی۔
نفیسہ علی ماضی میں سابق بیوٹی کوئین اور سوئمنگ چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔ وہ بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں وہ ششی کپور، امیتابھ بچن اور دھرمیندر جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی








