پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کب اور کہاں ؟

0
73

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منگل 13 فروری کو ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس سلسلے میں ٹرافی کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب کے لیے ایک گالف کورس اور ایک تفریحی پارک زیر غور ہے اور اگلے ایک دو روز میں تقریب رونمائی کے مقام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ تقریب میں تمام کپتانوں اور فرنچائز مالکان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب پچھلی بار کی طرح قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی جہاں پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ پرفارم کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

Leave a reply