حماس آخری امریکی قیدی رہا کرنے پر رضامند

0
165
حماس آخری امریکی قیدی رہا کرنے پر رضامند

حماس آخری امریکی قیدی رہا کرنے پر رضامند

غزہ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکی اور حماس انتظامیہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، حماس نے 1 مثبت اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی کو رہا کرنے کے لیے آمادہ ہے، امریکی یرغمالی کی رہائی سرحدوں کی بحالی، جنگ بندی اور غزہ میں امداد کے داخلے جیسے اہم اقدامات سے مشروط ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ وہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ بات چیت کے لیے تیار ہے، حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے عمل میں مصر، قطر اور ترکیہ کی کوششیں حوصلہ افزا ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان تمام ممالک کے تعمیری کردار کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Leave a reply