پنجاب سے گزر کر بھارت کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما

پنجاب سے گزر کر بھارت کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما
سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے 1 بار پھر پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف بول پڑے، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ 1965 نہیں ہے اور نہ ہی یہ 1971، یہ 2025 ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا تو نام ہی پاک ہے، ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کی اتنی ہمت ہے ہی نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کر سکے، ہماری روایت ہے نہ ہم نے پہلے کبھی حملہ کیا اور نہ ہی حملہ کریں گے، لیکن جس نے بھی حملہ کیا وہ بچا نہیں چاہے اندرا گاندھی ہو، نریندر مودی ہو یا پھر امیت شاہ۔









