مائیک ہیسن کا سالگرہ پر پاکستانی ٹیم کو جیت کا تحفہ دینے کا اعلان!

0
12
مائیک ہیسن کا سالگرہ پر پاکستانی ٹیم کو جیت کا تحفہ دینے کا اعلان!

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی 52ویں سالگرہ پاکستان میں اہلِ خانہ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ منائی۔

مائیک ہیسن کی فیملی ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے اہلِ خانہ اور ٹیم کے ہمراہ کیک کاٹا اور اس خاص دن کو یادگار بنایا۔

ہیڈ کوچ نے سالگرہ پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر فیملی کی پاکستان میں موجودگی ان کے لیے انتہائی خوشگوار تجربہ رہی۔

مائیک ہیسن کے مطابق ٹیم کا تربیتی سیشن بھی اچھا رہا اور مجموعی طور پر دن بہترین گزرا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم معیاری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج رات کامیابی حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

Leave a reply