کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور وار، آٹا ملک بھر میں سب سے مہنگا ہوگیا!

0
9
کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور وار، آٹا ملک بھر میں سب سے مہنگا ہوگیا!

ملک کے دیگر شہروں کے مقابلے میں کراچی کے شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 540 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹے کی قیمت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 400 روپے میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ اسلام آباد میں اس کی قیمت 3 ہزار 333 روپے 33 پیسے ہے۔

اسی طرح راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 306 روپے 66 پیسے میں دستیاب ہے، جبکہ لاڑکانہ اور پشاور میں یہی تھیلا 3 ہزار 300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں آٹے کی بلند قیمت نے شہریوں کے لیے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

Leave a reply