سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

0
131
سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا،
انہوں نے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے، 10.6 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ کراچی میں 2.76 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسکول ، شاپنگ مالز اورٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی ویکسین فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مراد علی شاہ نے والدین کو کہا ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو کا علاج کوئی نہیں، صرف ویکسین ہی بچے کو معذوری سے بچا سکتی ہے، یہ ویکسین ہی دنیا سے پولیو کے خاتمے کا باعث بنی۔

Leave a reply