سابقہ گرل فرینڈ کی مرغی چرانےوالاگرفتار

0
186
سابقہ گرل فرینڈ کی مرغی چرانےوالاگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، یہ واقعہ واشنگٹن میں پیش آیا ، جہاں ایک 50 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کا پالتو جانور چرا لیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس خاتون نےمرغی پال رکھی تھی ، جسے ‘پولی’ کہا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں ، پولیس نے بتایا کہ اس خاتون نے فون پر اس کے مرغی کے بارے میں شکایت کی اور کہا کہ اس کا سابقہ بوائے فرینڈ گھر میں داخل ہوا اور گھر کے پچھلے دروازے پر لات ماری اور میری مرغی چراکربھاگ گیا۔

اس خاتون نے مزید کہا کہ یہ شخص مرغی چوری کرتے وقت بار بار بول رہا تھا ، ‘مجھےمیری پولی ملگئی’۔

پولیس کے مطابق ، اس خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور اس علاقے میں جھاڑیوں میں ایک 50 سالہ شخص کی تلاشی لی گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے سے پہلے ، ملزم بار بار رو رہا تھا کہ اسکی مرغی کو نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہئے ، جسکی یقین دہانی کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس خاتون کو مرغی واپس کردی گئی۔

Leave a reply