اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، یوٹیوب نے قوانین سخت کر دیے

0
24
اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی، یوٹیوب نے قوانین سخت کر دیے

یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی جانے والی ویڈیوز کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں مزید سختی اور وضاحت کر دی ہے۔ کمپنی کا مقصد کم معیار، بار بار دہرائے جانے والے اور اسپیم پر مبنی اے آئی مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے تاکہ پلیٹ فارم پر معیاری ویڈیوز کو فروغ دیا جا سکے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ کوئی نئی پالیسی نہیں بلکہ پہلے سے موجود اصولوں کو زیادہ واضح انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ نئی وضاحتوں کے تحت ایسے اے آئی مواد پر زیادہ توجہ دی جائے گی جو بڑی تعداد میں بغیر کسی خاص مقصد یا معیار کے تیار کرکے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ اے آئی ٹولز کے استعمال پر پابندی نہیں لگائی جا رہی، تاہم ویڈیوز میں تخلیقی صلاحیت، معلوماتی پہلو اور انسانی کردار شامل ہونا ضروری ہے۔ صرف خودکار طریقے سے تیار ہونے والی اور کم معیار کی ویڈیوز کو آمدنی کے لیے اہل نہیں سمجھا جائے گا اور ان کی سفارشات میں بھی کمی کی جا سکتی ہے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ وہ مفید اے آئی مواد اور اسپیم پر مبنی ویڈیوز کے درمیان فرق کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، تاکہ صارفین کو بہتر اور قابل اعتماد مواد فراہم کیا جا سکے۔
کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو اچانک کارروائی سے بچانا اور اے آئی کے درست استعمال کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply